زاہدان: (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان میں قابض ایرانی پولیس نے ایک ایندھن بردار گاڑی تعاقب کیا ۔ تعاقب کرنے کے بعد گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تیل سے بھری گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی کا ڈرائیور آگ کی شعلوں میں آ کر جھلسنے سے ان کی موت ہوگئی۔ اس سوختبر کی شناخت زابل سے تعلق رکھنے والے “بہزاد نجفی بزی” ہے۔
کہا جاتا ہے کہ پولیس نے بہزاد کا پیچھا کیا اور اس کی گاڑی فائرنگ کی۔ قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے تیل سے بھری گاڑی میں میں آگ لگ جانے سے بہزاد جھلس کر شہید ہوگیا۔