دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان، مظاہرین نے دو پولیس اسٹیشن اور دو بکتربند گاڑیوں کو نذر...

زاہدان، مظاہرین نے دو پولیس اسٹیشن اور دو بکتربند گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا

زاہدان (ہمگام نیوز ) تازہ ترین اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاہدان میں بلوچ مظاہرین نے قابض ایرانی آرمی کی جارحیت کے بعد مرکزی شہر کے دو پولیس تھانے اور دو بکتربند گاڑیوں کو نذر آتش کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں چابہار سے تعلق رکھنے والے پندرہ سالہ بلوچ لڑکی کی عصمت دری کے خلاف اور مہسا امینی کی حکومتی قتل کے خلاف آج جمعہ کی نماز کے بعد نکالی گئی ریلی پر فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہات پانے والے اور زخمیوں کو اٹھانے کے بعد مشتعل مظاہرین نے دو پولیس تھانے اور دو بکتربند گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔
رپورٹ کے مطابق درجنوں مظاہرین پر قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے تشدد کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز