زاہدان: (ہمگام نیوز) زاہدان کے علاقے کورین کے گاؤں چاہ احمد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بلوچ شہریوں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے گزشتہ روز صبح زاہدان شہر میں مسلح افراد نے دو بلوچ شہریوں کو قتل کر دیا۔
ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت 35 سالہ خدامراد شیروزہی ولد یار محمد ساکن چاہ احمد اور نادر درکزہی ساکن کورین زاہدان کے ناموں سے بتائی گئی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں شہریوں کو قتل کرنے کے بعد مسلح افراد ان کی لاشیں چاہ احمد گاؤں کے آس پاس چھوڑ گئے، اور ان کی لاشیں مقامی لوگوں نے دریافت کرکے ہسپتال منتقل کردیا ۔