Homeخبریںزاہدان اور زابل شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق...

زاہدان اور زابل شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق 5 زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زاہدان زابل شاہراہ پر دو گاڑیوں کی آپسی ٹکراؤ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ـ
حادثہ آج زاہدان سے زابل جاتے ہوئے حرم منطق کے موڑ پر پیش آیا جہاں دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں ـ ایک شخص موقعہ جانبحق ہوگئے جب کے دونوں گاڑیوں میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ـ

مزید اطلاع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے پری ہاسپٹل ایمرجنسی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے زاہدان کے خاتم الانبیاء اسپتال منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکا جس کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں قیمتی جانیں شاہراہ جات نگل رہی ہیں ـ

Exit mobile version