زاہدان(ہمگام نیوز) گزشتہ روز مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی کی قتل کی سازش میں ملوث ایران کی ایک آلہ کار کی گرفتاری کے بعد آج بلوچستان میں بلوچ عوام کی جانب سے بڑے ریلیوں اور مظاہروں کے پیش نظر مختلف شہروں میں قابض ایران نے فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کرکے مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن سخت سکیورٹی کے باوجود بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ عوام نے ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے ایرانی حکومت کے مخالف مظاہرے کئے۔
تفصیلات کے مطابق مطابق بروز جمعرات اور جمعہ میں بلوچستان میں سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایران کے خلاف عوامی مظاہروں کی کال دی تھی ۔ زاہدان، خاش، چابہار، سوران، پیشن ، سرباز سمیت دیگر کئی شہروں میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کے قافلے پہنچ کر مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن سخت سیکیورٹی کے باوجود بلوچ عوام نے اپنا احتجاج جاری رکھا ۔
جبکہ ایران نے مقبوضہ بلوچستان کے تمام بڑے شہروں کے انٹرنیٹ کو قطع کرکے بلوچ عوام کی احتجاج اور مظاہروں کو عالمی سطح پر کوریج نہ ملنے کی بھرپور کوشش کی۔ لیکن اس باوجود کم و بیش خبروں کی ترسیل ہوتی رہی ۔