زاہدان (ہمگـام نیوز) گزشتہ روز 24 جون بروز ہفتہ زاہدان سینٹرل جیل میں قید ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی تھی تاہم اس کی رپورٹ آج ہی موصول ہوئی ہے ـ
اس قیدی کی شناخت 31 سالہ محسن گمشادزہی ولد حاجی کریم بخش ہے جو کہ زاہدان کے گاؤں زیارت چمگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ کہا جاتا ہے کہ محسن کو 2011 میں زاہدان میں ایرانی اہلکار سے لڑائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بغیر کسی نجی شکایت کنندہ کے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ 29 اپریل سے لیکر 24 جون تک بلوچستان سمیت ایران کی 14 جیلوں میں دو خواتین سمیت کم از کم 54 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ پھانسی پانے والے قیدیوں کی اس تعداد میں صرف وہ لوگ شامل ہیں جن کی انسانی حقوق کے ذرائع سے توثیق ہوئی ہے اور بلا شبہ پھانسی پانے والے قیدیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔