شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںزاہدان جیل میں مدعی کی رضامندی سے قید کی پھانسی سے رہائی

زاہدان جیل میں مدعی کی رضامندی سے قید کی پھانسی سے رہائی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز منگل 20 دسمبر کو قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایک بلوچ قیدی کو، جسے زاہدان جیل کی سولٹری سیل میں منتقل کیا گیا تھا، کو مدعی کی رضا مندی اور قبیلوں کے عمائدین کی ثالثی سے پھانسی کے پھندے سے رہا کر دیا گیا۔

 اس قیدی کی شناخت عاصف شاہ بخش ولد محمد عمر ساکن زاہدان ہے جسے 2019 میں قتل کے الزام میں گرفتار کرکے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ 18 دسمبر بروز اتوار آصف شاہ بخش کو ایوب ریگی کے ہمراہ سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے زاہدان سینٹرل جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کیا گیا تھا۔

 اس کے علاوہ، 37 سالہ ایوب ریگی ولد داد محمد جو زاہدان کے رہائشی ہیں کو 2018 میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے زاہدان کریمنل کورٹ برانچ نے موت کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز