زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ زاہدان میں ایک بار پھر بلوچ عوام نے قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں 30 ستمبر کے خونی جمعہ کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے آج ایک بار پھر ایرانی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف زاہدان کے مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دریں اثنا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض ایرانی آرمی کی دہشتگردی کے خلاف اور مرگ ایران و مرگ خانہ ای کے خلاف نعرے درج تھے۔
تاہم، اسی دوران مظاہرین نے مولانا عبدالمجید مرادزہی اور مولانا گورگیج سمیت مولوی فضل الرحمن کوھی کی بازیابی سمیت تمام سياسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری طرف، قابض ایرانی فورسز نے کئی علاقوں کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ تاہم، اب تک کسی بھی گرفتاری کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔