Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان سینٹرل جیل تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دن 13 نومبر بروز اتوار کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں 3 بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

ان تینوں بلوچ بلوچ قیدیوں کی شناخت “امام بخش ناروئی، محسن آنشینی اور ولی رودینی ساکنان زاہدان کو پھانسی دے دی گئی ـ

تفصیلات کے مطابق ان شہریوں کے خلاف لگائے گئے الزامات منشیات سے متعلق جرائم ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ان تینوں قیدیوں کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ زاہدان سینٹرل جیل میں قید تھے ـ

باخبر ذرائع کے مطابق اتوار کو جب ان تینوں قیدیوں کے اہل خانہ ہفتہ وار ملاقات کے لیے جیل گئے تو انہیں ان کی بے جان لاشیں ملیں۔

ان تمام قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کو بتائے بغیر پھانسی دی گئی۔
واضح رہے کہ ایران کی جیلوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں حالیہ ہفتوں کے دوران ملک گیر احتجاج کے ساتھ ساتھ نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ زاہدان سینٹرل جیل میں اتوار 13 نومبر کو پھانسی پانے والے قیدیوں کی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version