شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی...

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جس کو پہلے “منشیات سے متعلق الزامات ” کی وجہ سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

زاہدان چلڈرن پارک کے علاقے سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 23 سالہ زبیر براہوہی ولد سراج الدین کے نام سے ہوئی ـ

ایک باخبر ذرائع کے مطابق، “زبیر کو 2017 میں کرمان میں” منشیات سے متعلق الزامات “میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے کرمان کی انقلابی عدالت نے 2018 میں موت کی سزا سنائی تھی، اور بعد میں اسے اس شہر کی سینٹرل جیل کے وارڈ 4 میں واقع زاہدان جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا۔” “

بلوچستان میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد قابض ایران کی مختلف جیلوں میں بڑی تعداد میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز