Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 6 جون کو فجر کے وقت سینٹرل جیل کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی۔

اس بلوچ شہری کی شناخت ۵۰ سالہ “نصیر محمدانی” ولد اسلم جو کہ گیابان زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
اس شہری کے خلاف منشیات فروشی کے الزام تحت فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
نصیر کو دو روز قبل دزاپ/زاہدان جیل میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس شہری کو 2013 میں گرفتاری کے دوران خان محمد چاہ میرجاوہ کے علاقے میں آئی آر جی سی فورسز نے گولی مار کر زخمی کرکے گرفتار کیا تھا ـ
رپورٹ کے مطابق نصیر کے دو ساتھی عبدالغفور محمدانی اور عبدالجلیل محمدانی کو پیٹھ پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے ـ
واضح رہے کہ دزاپ سینٹرل جیل کے حکام نے حالیہ دنوں میں دس سے زائد افراد کو جیل کے قرنطینہ سیکشن میں منتقل کیا ہے اور آج پھانسیوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

Exit mobile version