زاھدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی قیدی “عبدلواسط دھانی” کی سزائے موت
پر آج زاہدان سنٹرل جیل میں عمل درآمد کیا گیا۔
عبد الواسط دھانی کو ” قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے” کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔
کل 22 اپریل کے دن قیدی کے اہل خانہ کو آخری بار اس سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔
آئ آر این اے نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے کہ یکم اپریل 2020 کے دن اسے قید تنہائی میں منتقل کردیا گیا تھا۔
عبدالواسط دھانی کو گزشتہ سال یکم نومبر 2019 کو ایران کی ایک عدالت نے جج موسوی کی سربراہی میں ایک فیصلے میں ملک دشمن عنصر قرار دے کر قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دھانی کو قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے اور “حکومت مخالف گروہوں کے ساتھ تعاون کرنے” کے الزام میں ضلع توران میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دھانی کے مقدمے کی سماعت کے دوران اس بلوچ سیاسی قیدی کو کسی بھی وکیل تک رسائی کے حق سے محروم کر دیا گیا تھا۔ـ