سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںزاہدان : قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ فرزند...

زاہدان : قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے ہاتھوں بلوچ فرزند گرفتاری کے بعد لاپتہ

زاہدان (ہمگـام نیوز) اطلاعات کت مطابق گزشتہ روز 21 مارچ کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس ایجنسی نے دزاپ/زاہدان سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان سے قابض ایرانی آرمی کے انٹیلیجنس ایجنسی نے ایک بلوچ شہری 24 سالہ ابراہیم شاہ بخش ولد خدا مراد ساکن کورین سرجنگل گرفتاری بعد نامعلوم مقام پت منتقل کر دیا ـ
اطلاع موصول ہونے تک اس شہری کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ـ
کہا جاتا ہے کہ “ابراہیم شاہ بخش” دو نوعمروں شہرام اور مسلم شاہ بخش کا قریبی رشتہ دار ہے اور ان دونوں بھائیوں کا داماد ہے، جنہیں 9 مارچ 2022 کو مازیار شاہ بخش ولد ملک شاہ بخش ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

اس بلوچ شہری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے بھائی کی گاڑی ڈیلیور کرنے کے لیے دزاپ میں مرمت کی دکان سے شہر جا رہا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابراہیم کو آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے دزاپ میں اپنے ایک قریبی رشتہ دار کے گھر سے نکلنے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز