شنبه, نوومبر 30, 2024
Homeخبریںزاہدان: مختلف حادثات و واقعات میں چھ افراد جاں بحق،تین زخمی

زاہدان: مختلف حادثات و واقعات میں چھ افراد جاں بحق،تین زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات چھ افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔

رسانک نیوز کے مطابق بروز جمعہ سرباز میں واقع سرحدی علاقے شپچر میں ایندھن سے بھری ایک گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ سوختبر جاں بحق ہوگیا۔

 اس بلوچ بندوق بردار/ سوختبر کی شناخت سرباز شہر میں واقع جلال آباد گاؤں کا رہائشی جابر ولد موسی ہے ۔

اس کے علاوہ راسک شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو راسک شہر میں ایک بلوچ نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت”احسان آبادیان ولد ملک محمد” سے کی گئی ہے جو کہ راسک شہر کے گاؤں ھیت کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

 خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 دوسری جانب گزشتہ روز سراوان خاش کے محور پر ایرانی تیل سے بھری گاڑی الٹنے سے ایک 19 سالہ شہری کی موت ہو گئی اور اس کا 14 سالہ ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

 ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت 19 سالہ محمد میربلوچزہی اور بنیامین میربلوچزاہی بتائی گئی ہے، دونوں افراد خاش شہر میں واقع گاؤں کمال آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔

 واضح رہے کہ محمد چوٹ کی شدت کی وجہ سے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گیا اور بنیامین سر پر چوٹ کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں کوما میں ہے۔

ایک اور واقعہ میں سرباز شہر میں سانپ کے ڈسنے سے دو افغان شہری جاں بحق اور اخخ زخمی ہو گئے۔ رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ رات سرباز میں رہنے والے تین افغان شہریوں کو کالے سانپ نے ڈس لیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص کو ایرانشہر کے اسپتال میں فوری طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا۔

 خبر لکھے جانے تک ان افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ ایک 10 سالہ لڑکی اور ایک 6 سالہ لڑکے پر سانپوں نے حملہ کیا۔

 یہ واقعہ کندز گاؤں میں پیش آیا اور لوگ سانپ کو مارنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ سانپ بلوچستان کے سب سے زہریلے سانپوں میں سے ایک ہیں جو کہ سراوان، سرباز، نیکشہر اور ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق آج دوپہر کے وقت سرباز شہر کے مرکز قلات شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک Peugeot Pars کار پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

 جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت “مہیم سرکوری” گاؤں ہنگوری (انگوری) اور زخمی شہری “بلال سرکوری” ولد حامد اور سرکور کے گاؤں مچکور سے بتائی گئی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق قلات زرعی بینک کے سامنے مسلح افراد نے ان افراد پر فائرنگ شروع کردی، مہیم کو سر، کمر اور پیٹ میں کئی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی بلال کو ایرانشہر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران عدم تحفظ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عدم ردعمل کی وجہ سے الزامات کی انگلی ان اداروں کی طرف اٹھنے لگی ہے۔

 بلوچ انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں کا ماننا ہے کہ سیکورٹی اور عسکری اداروں کی طرف سے ان کے زیر کفالت افراد( ڈیتھ اسکواڈ )میں ہتھیاروں کی تقسیم اس طرح کے عدم تحفظ کی ایک بڑی وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز