جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںزاہدان: مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جانبحق ایک زخمی

زاہدان: مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جانبحق ایک زخمی

زاہدان (ہمگام نیوز) ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جانبحق ایک زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اگست کو کور کلانی میں دو آئل ٹینکروں کے تصادم کے نتیجے میں چار دن زخمی رہنے کے بعد ایک شہری امام علی ہسپتال چابہار میں جانبحق ہوگیا جانبحق ہونے والے اس شہری کی شناخت عبدالوہاب ولد عبدالواحد کے نام سے بتائی گئی ہے جو دشتیاری کاؤنٹی ساندکزھی کا رہائشی ہے۔

اسی روز یکم کی شام کو شاہد یداللہ نوبندیان ٹاور کے قریب لینڈ کروزر کا ایندھن بردار گاڑی کے درمیان حادثے کے بعد لینڈ کروزر میں سوار دو افراد آگ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ جانبحق دونوں افراد شوکت اور ریاض ہیں دونوں بھائی ہیں جو کہ باہوکلات دشتیاری کے رہائشی ہیں۔

اسکے علاوہ باہو کور دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک بلوچ فیولر جانبحق ہوگئے جنکی شناخت 23 سالہ نبیل بلوچ ولد سید محمد جو کہ پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشت زرین بگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

دو اگست بروز بدھ کی شام علی آباد گاؤں کی سرحد سے متصل سرباز شہر میں ایک ٹریفک حادثے اور دو موٹر سائیکل سواروں اور دو پیدل چلنے والوں کے ساتھ سائیپا گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تاہم خبر لکھے جانے تک متوفیوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ سائیپا کی کار ریفولر تھی اور اس کی وجہ سے لوگوں نے ری فیولرز کو روکا اور گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز