یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںزاہدان مرکزی جیل میں قیدیوں کی ابتر صورتحال کھانا بند رابطے...

زاہدان مرکزی جیل میں قیدیوں کی ابتر صورتحال کھانا بند رابطے منقطع

زاہدان ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان زاہدان کے مرکزی جیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قیدیوں کی معاشی اور صحت کی حالت میں مزید ابتری کی نشاندہی کرتی ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں جیل انتظامیہ نے دوپہر کے وقت گرم کھانے کی فراہمی بند کر دی گئ ہے۔ اس سے قبل صرف ہفتے میں ایک بار قیدیوں کو “قورمہ سبزی” کا سالن دیا جاتا تھا، لیکن اب وہ معمول بھی ختم کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ ٹن کی بند مچھلی وہ بھی ایک ڈبہ تین قیدیوں کے لیے دی جارہی ہے۔

دوسری جانب، رات کا کھانا مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور قیدی عملاً مناسب خوراک سے محروم ہو گئے ہیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی دانستہ طور پر قیدیوں پر مزید جسمانی و نفسیاتی دباؤ ڈالنے کے لیے اپنائی گئی ہے۔

اسی دوران، جیل کے سیاسی حصے میں ٹیلیفون بھی بند کر دیے گئے ہیں اور قیدی اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔ یہ اقدام نہ صرف قیدیوں پر دباؤ بڑھا رہا ہے بلکہ اہل خانہ کو بھی مکمل لاعلمی اور شدید پریشانی میں مبتلا کر رہا ہے۔

یہ حالات ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کی حکومت بلوچستان میں جیلوں میں بھی انسانی حقوق کے کم سے کم معیار کی پاسداری نہیں کرتی اور قیدیوں کے حوصلے پست کرنے کے لیے محرومی اور تحقیر کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز