Homeخبریںزاہدان میں دو بلوچ لڑکیوں کو 6 اور 3 ماہ قید اور...

زاہدان میں دو بلوچ لڑکیوں کو 6 اور 3 ماہ قید اور 148 کوڑوں کی سزا

زاہدان( ہمگام نیوز ) رسانک نیوز کے مطابق آج بروز پیر 19 دسمبر کو زاہدان کی انقلابی عدالت نے زیر حراست دو بلوچ لڑکیوں کو 9 ماہ قید اور 148 کوڑوں کی سزا سنائی۔

 ان دونوں بلوچ لڑکیوں کی شناخت “سارہ بلوچ” اور “فاطمہ بلوچ کاری” بتائی گئی ہے۔

 ان دونوں بلوچ لڑکیوں کو فوجی دستوں نے 28 ستمبر کو چابہار سے گرفتار کیا اور 15 اور 18 دن کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

  رپورٹ کے مطابق سارہ کو 6 ماہ قید اور 74 کوڑوں اور فاطمہ کو 3 ماہ قید اور 74 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

 ان دونوں بلوچ لڑکیوں پر “حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے” کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ “امن عامہ اور سلامتی میں خلل ڈالنے” کے الزامات بھی شامل ہیں۔

  رپورٹ کے مطابق ان دونوں زیر حراست لڑکیوں کے پاس عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے خلاف احتجاج کے لیے 20 دن کا وقت ہے تاکہ ان کی سزا کے خلاف اپیل کی جا سکے۔

Exit mobile version