زاہدان ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان سے اتوار کے روز سادہ لباس میں ملبوس ایرانی قابض فورسز نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
گرفتار اور لاپتہ ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت 20 سالہ همت بریچی” ولد ولی محمد،ساکن خاش کے نام سے ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، همت اپنی موٹرسائیکل پر زاہدان شہر میں کہیں جا رہا تھا کہ قابض ایرانی اہلکاروں نے اسے بغیر کسی الزام یا عدالتی حکم کے گرفتار کر لیا۔
گرفتاری کے دو روز گزر جانے کے باوجود، اس کی حالت اور حراست کے مقام کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں وہ لاپتہ ہے ۔


