زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 28 اکتوبر کو ہونے والے بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کے بعد ہسپتالوں میں فورسز کی جانب ہسپتال عملہ کو زخمیوں کو علاج نہ کرنے کی دھمکی دینے بعد کئی ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے نتیجے میں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ عام لوگ کم سہولیات اور طبی تربیت کی کمی کے ساتھ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے ت طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
قابض ایرانی فورسز کی زیر حراست اور ہسپتالوں میں سخت حفاظتی ماحول کے باعث کئی زخمی اب بھی اپنے گھروں میں زیر علاج ہیں۔