یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی ریاستی مظالم کے خلاف ایک بار پھر عوامی...

زاہدان میں قابض ایرانی ریاستی مظالم کے خلاف ایک بار پھر عوامی احتجاج

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 21 اپریل کو زاہدان/دزاپ کے بلوچ عوام نے عید الفطر کے دن اور 29 ویں جمعہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں قابض ایرانی ریاستی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف احتجاجی نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے شدید احتجاج کرتے ہوئے زاہدان کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر گشت کیا ۔

 نماز جمعہ کے بعد انہوں نے قابض ایران، علی خامنہ ای، آئی آر جی سی وغیرہ کے خلاف نعرے لگائے۔ اور ایرانی مظالم کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ زاہدان سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں میں 30 ستمبر کی خونی جمعہ کے بعد ایران کے خلاف اب تک ہر جمعہ میں بلوچ عوام کا احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز