چهارشنبه, نوومبر 6, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری

 

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 24 فروری بروز جمعہ کو قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا۔

 

اس بلوچ شہری کی شناخت یاسر مینگل ولد عبدالستار کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ دزاپ (زاہدان) کا رہائشی ہے ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے یاسر کو تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا، جنہوں نے تینوں افراد کی تلاشی کے بعد چھوڑ دیا اور یاسر کو اپنے ساتھ لے گئے۔

 

رپورٹ کے مطابق دو دن سے زائد حراست کے بعد بھی اس شہری کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

واضح رہے کہ جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہی کئی بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز ،آرمی سمیت خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور ان کی شناخت اور انجام کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز