Homeخبریںزاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی

زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ 4 جون کو زاہدان کے نواحی علاقے شیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری زخمی ہوا۔

تاہم اطلاع موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز دوپہر زاہدان کے شیرآباد محلے میں ایک بلوچ شہری کو بازو میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دوسرے شخص کو نشانہ بنانے کا ارادہ کیا جبکہ وہ خود کو بچانے میں کامیاب ہوگیا ـ

بلوچ ایکٹوسٹ کمپین ٹیم کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان سمیت قابض ایران کے بلوچ علاقوں میں مسلح افراد اور چوروں کے ہاتھوں کم از کم 115 بلوچ شہری جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ جانبحق اور زخمی ہونے والوں میں کم از کم پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

Exit mobile version