یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان : کوریں شورو میں قابض ایرانی دہشت گرد فورسز اور بلوچ...

زاہدان : کوریں شورو میں قابض ایرانی دہشت گرد فورسز اور بلوچ شہریوں کے درمیان جھڑپوں میں 6 شہری شہید 5 اہلکار ہلاک، چار زخمی

زاہدان ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، قابض ایرانی دہشت گرد فورسز کی درجنوں اہلکاروں نے دزاپ/زاہدان شہر کے ضلع کورین کے گاؤں شورو پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی۔ جھڑپوں میں چھ بلوچ شہری شہید جبکہ دہشت گرد فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

شہید ہونے والے بلوچ شہریوں کی شناخت غلام شاہ بخش ولد محراب، حمید حسن زہی ، محمد اسماعیل زہی ولد جلال، اللہ داد شاہ بخش اور ایک بچہ سمیت خاتون شامل ہے

اس کے علاوہ قابض ایرانی فورسز کے ہلاک ہونے والے اہلکار “مہدی اصغری”، کورین کے کمانڈر “مہدی کوہستانی”، “عزیز اللہ توحیدی بزی”، “جواد شہبازی” اور “حمید شہرکی” کی شناخت بھی ہو گئی ہے جو اس حملے کی وجہ سے امام علی شہر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

زخمیوں کی شناخت عبید اللہ درازہی، مہدی میر، ابوالفضل بزی اور امیر محمد کمالی کے نام سے ہوئی ہے۔

اس جھڑپ میں محمد علی کا رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور بلوچ شہریوں کی ایک گاڑی اور دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔

اس کے علاوہ فورسز کی دو گاڑیوں کو بھی مزاحمت کرنے والوں نے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز