زاھدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی فورسز کی جانب سے مکی کمپلیکس کے خلاف سکیورٹی پالیسی کے تسلسل کے تحت زاہدان کی مکی مسجد کے اطراف سڑکوں پر سکیورٹی اور فوجی دستوں کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے، جس کے باعث علاقے میں سخت سکیورٹی ماحول قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق، مکی مسجد کی جانب جانے والی تمام اہم سڑکوں پر فوجی اور سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں اور آمد و رفت پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
یہ سکیورٹی اقدامات ایسے وقت میں مزید سخت کیے گئے ہیں جب کو زاہدان کے اہلِ سنت امام جمعہ، مولانا عبدالحمید اسماعیل زہی نے دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کے ہفتہ وار اجلاس میں مکی کمپلیکس پر بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔


