شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںزاہدان کے خونی جمعہ واقعہ میں گرفتار کیے گئے 523 افراد کو...

زاہدان کے خونی جمعہ واقعہ میں گرفتار کیے گئے 523 افراد کو معافی دیکر رہا کر دیا گیا۔ ٍڈپی گورنر آف بلوچستان کا دعوی

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے ڈپٹی گورنر فار سیکیورٹی اینڈ لاء انفورسمنٹ علیرضا مرحمتی نے زاہدان کے 30 ستمبر 2022 کے خونی جمعہ کے روز گرفتار کیے گئے متعدد افراد کی رہائی کے حوالے سے دعوی کیا انہوں نے کہا کہ: “اب تک اس سلسلے میں گرفتار کیے گئے افراد کی کل تعداد میں سے 523 افراد کو معافی دی گئی ہے۔ 30 ستمبر کے واقعات میں سے 200 کو نومبر میں رہا کیا گیا اور باقی کو بتدریج رہا کر دیا گیا۔

 علیرضا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ : “زاہدان کے خونی جمعہ” کی ہلاکتوں کے حوالے سے اڑتیس مقدمات درج کیے گئے ہیں اور اس دن زخمی ہونے والوں کے لیے 177 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ مذکورہ احتجاج کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد گورنر کے فراہم کردہ اعدادوشمار سے درجنوں زیادہ ہے۔

 واضح رہے کہ ’’لیڈرز ایمنسٹی‘‘ کی جاری کی گئی گرفتار شدگان کی رپورٹ میں ظاہر کی گئی تعداد اور مرحمتی کی اعدادوشمار میں بہت فرق ہے ـ لیڈرز اینمسٹی نے اپنی رپورٹ کا حوالہ جات حالوش نیوز اور بلوچ ایکٹیوسٹ کمپیئن جیسے اداروں سے جامع تفصیلات لے کر شائع کیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز