زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے علاقے ھورکی کے موڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا۔
اس شہری کی شناخت اسلم جدگال ولد محراب بتائی گئی ہے جو کہ دشتیاری کے گاؤں ھورکی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلم گھر جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کرکے اور پھر وہاں سے فرار ہو گئے۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے نے تک اس قتل کے مرتکب افراد کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ۔
دریں اثنا 8 جون بروز جمعرات شام کو سب و سوراں شہر کے گاؤں کوشھک کے علاقے سراہی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مقتول شناخت اسلم پرکی ولد ابراہیم بتائی گئی ہے جو کہ سب اور سوران کے گاؤں کوشھک کا رہائشی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلم کو کوشھک میں سراہی کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ جبکہ رپورٹ موصول ہونے کے وقت اس شہری کو نشانہ بنانے کے نامعلوم افراد کے محرکات اور شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔