زر آباد(ہمگام نیوز ) زرآباد کے علاقے کہیر میں واقع گاؤں بیر میں سیلابی ندی کے ریلے میں بہہ کر ڈوبنے والے بچے کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے جو کہ ریلے میں بہہ کر جانبحق ہوگئے تھے۔ اس بچے کی شناخت 12 سالہ فرشد عبداللہ زہی ولد عبدالرحمن ساکن زرآباد گاؤں بیر ہے ۔

 مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈوبنے کے بعد تقریباً ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد اس کی لاش کو پانی سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

 واضح رہے کہ اپریل کے آخر میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد زرآباد شہر کے کئی دیہاتوں میں باغات اور رہائشی مکانات کے ساتھ ساتھ اس علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی علاقے دلدل میں تبدیل ہو گئے تھے۔