سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںزنجان جیل میں ایک بلوچ قیدی پھانسی دے دی گئی۔

زنجان جیل میں ایک بلوچ قیدی پھانسی دے دی گئی۔

زنجان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز کو فجر کے وقت، زنجان جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صبح کے ایرانی شہر زنجان جیل میں ایک بلوچ قیدی 50 سالہ مہدی گورگیج ولد ابراہیم گورگیج کو پھانسی دے دی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ مہدی ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زہک کے گاؤں خیرآباد کا رہائشی تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2018 میں مہدی کو ارومیا میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر اسے زنجان شہر منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ مہدی کو گزشتہ روز قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا تھا، اور ان کی سزائے موت پر جمعرات کی صبح ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کے بغیر ہی عمل درآمد کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز