شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںزہری قابض فوج کی آبادی پر ڈرون حملہ، 4 افراد جانبحق

زہری قابض فوج کی آبادی پر ڈرون حملہ، 4 افراد جانبحق

زہری( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان زہری کے علاقے نورگامہ میں قابض پاکستانی فوج کی ڈرون حملے میں چار افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے سولین ہیں جو کھیلوں کے قریب چہل قدمی کرہے تھے کہ ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔

خیال رہے پاکستان فوج کی جانب سے اس سے قبل زہری کے دو مختلف مقامات کو جیٹ و ڈرون بمباری میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر سات افراد جانبحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے، جانبحق افراد میں خواتین بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز