دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںزہر ی میں عبدالرحمن مغل قتل اور بلوچستان بھر میں ریاستی جبر...

زہر ی میں عبدالرحمن مغل قتل اور بلوچستان بھر میں ریاستی جبر و تشدد کی مذمت۔بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے ایک مرکزی ترجمان میں انجمن تاجران زہری کے صدرعبدالرحمن مغل کے بہیمانہ قتل اور بلوچستان بھر میں جاری ریاستی جبر و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے چین و پاکستان معائدات کے بعد بلوچ قومی جدوجہد کو کاؤنٹر کرنے کے لئے ریاست بلوچ نسل کشی کے سلسلہ کو تیز کردیا ہے مکران سمیت بلوچستان میں بھر میں بلوچ آبادیوں کے خلاف ریاست کی جانب سے جارحانہ کاروائیوں میں غیر معمولی شدت دیکھنے میں آرہی ہے ویسے تو 1948سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہے لیکن تسلسل کے ساتھ ریاست حالیہ ادوار میں طاقت کا بے جا استعمال کررہاہے بلا اشتعال اور نہتے بلوچوں اور سول آبادیوں کو ہدف بنایا جارہاہے ترجمان نے کہاکہ چین اور کئی دیگر ممالک ریاست کو فوجی اور اقتصادی بنیادوں پر مدد فرائم کرکے بلوچ نسل کشی کو جلاء بخش رہے ہیں تاکہ اس خطے میں انہیں سرمایہ کاری اورتجارت کے بہتریں مواقع ملے اور بلخصوص بلوچستان کے وسائل پر آسانی سے ہاتھ صاف کرسکے جبکہ کئی دیگر انسان دوست ممالک جو اپنے مفادات کے خاطر ریاست کو نہ صرف امداد دے رہے ہیں بلکہ بلوچ نسل کشی اور انسانی حقوق کی بدتریں خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بن کر بلواسطہ ریاستی مظالم کو شہہ دے رہے ہیں ترجمان نے کہاکہ دنیا کے جوممالک ریاست کے ساتھ اپنے سٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی کی خاطر ریاست کو بلواسطہ یا براہ راست مدد کررہے ہیں بلوچ رائے عامہ ان کے پالیسیوں کو نفرت سے دیکھے گی انہیں چاہیے کہ وہ بلوچ مرضی و منشاء کے برعکس اقدام ٹھانے سے گریز کریں اور بلوچ نسل کشی میں ریاست کا ساتھ نہ دیں ریاست سچائی اور زمینی حقائق کو جھٹلارہاہے اور اپنی ڈس انفارمیشن پروپیگنڈوں کے ساتھ دنیا کو بلوچ تحریک آزادی اور بلوچ قومی مسئلہ کے حوالہ سے ابہام میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن بلوچ قوم اپنی آزادی کے اصولی موقف اور مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور دنیا کو اپنی بہتریں سفارتکارانہ کوششوں سے ریاست کے منفی حربوں اور بلوچ وطن پر جبری تسلط اور بلوچ قومی مسئلہ کے منصفانہ اور منطقی حل کے حوالہ سے انٹر نیشنل کمیونٹی کا آگاء کرتارہے گا اور انسان دوست مہذب ممالک کو بلوچ تحریک آزادی کے حق میں قائل کرنے کی کوشش کریگا 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز