سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںزیارت میں رواں سال کی پہلی برف باری، وادی زیارت نے برف...

زیارت میں رواں سال کی پہلی برف باری، وادی زیارت نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

زیارت (ہمگام نیوز) بلوچستان کی خوبصورت وادی زیارت میں رواں سال موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ برف باری کل رات سے وقفے وقفے تک جاری رہی جس کے دوران ایک فُٹ برف پڑی اور پوری وادی نے سفید چادر اوڈھ لی۔ اطلاعات کے مطابق ٹریفک کے نظام میں بھی برف باری کی وجہ سے خلل پیدا ہوئی ہے۔

زیارت بلوچستان کا ایک انتہائی خوبصورت وادی ہے جو اپنی خوبصورتی اور دلکشی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا جس کی وجہ سے وادی میں سیاحوں کا ہر وقت رش رہتا ہے جو دور دراز علاقوں سے گھومنے زیارت کا رخ کرتے ہیں، حالیہ برف باری کے بعد بھی سیاح بڑی تعداد میں زیارت کے حسین نظارے دیکھنے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز