دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeانٹرنشنلسابق بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی

سابق بھارتی کرکٹر نے خودکشی کرلی

نیو دہلی : (ہمگام نیوز) بھارتی اور کرناٹک کے سابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن نے کوتھانور کے علاقے کنکا شری لے آؤٹ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر خودکشی کرلی۔ وہ 52 سال کے تھے.

ریپبلک ورلڈ کے مطابق جانسن ڈپریشن کا شکار تھے اور حالیہ دنوں میں ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی۔ کوٹھنور پولیس اس بات کی تصدیق کرنے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی کا معاملہ تھا۔

جانسن اپنے گھر کے قریب کرکٹ اکیڈمی چلا رہے تھے اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز