سبی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر سبی میں تیل تلاش کرنے والے کمپنی کے اہلکاروں کی گاڈی پر بم حملہ ہلاکتوں کی اطلاعات
تفصیلات کے مطابق آج صبح قابض پاکستانی فورس فرنٹیر کور کے حصار میں کاہان جانے والے تیل تلاش کرنے والے نجی کمپنی کے انجینئروں کی گاڑی کو سبّی اور کاہان کے درمیان کوڈگ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا گیا ۔ حملہ سبّی اور کاہان کے درمیانی علاقے کوڈگ کے مقام پر ہوا۔ زرائع کے مطابق انجینئروں کی ایک بند کلوزر گاڈی بم کی زد میں آکر تباہ ہوا، جبکہ تیل تلاش کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کے ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مزید برآں سبّی سے فورسز کی بڑی تعداد ایمبولینس کے ہمراہ جائے واقع پر پہنچ جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے۔