سبی ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے سبی سے 2 افراد کوجبراً لاپتہ کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سبی کے بادرہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دو افراد کوجبری طور پرلاپتہ کردیاہے۔ لاپتہ کئے گئے دونوں افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔اور اس میں زیادہ تر بلوچ طلبا کونشانہ بنایا جارہا ہے۔