Homeخبریںسبی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

سبی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

سبی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق حاجی شہر بولان کے علاقے چنڈڑ گاؤں کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت امان اللہ اور زخمی کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Exit mobile version