شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںسب سوران میں ایک بلوچ شہری کو چاقو کے وار کرکے قتل...

سب سوران میں ایک بلوچ شہری کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

سوران ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 16 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سب و سوران میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کرکے قتل کردیا۔ مقتول شخص کی شناخت علی پورمند ولد غفور کے نام سے ہوئی ہے ـ

مزید اطلاعات کے مطابق علی گزشتہ روز اپنی ٹیلرنگ کی دکان میں کام کر رہا تھا جب ایک گاہک غصے سے دکان میں داخل ہوا اور اس کے ساتھ لڑائی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس شخص نے علی کو چھرا گھونپا اور موقع سے بھاگ گئے۔ کچھ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس تنازعہ کی وجہ قاتل کا علی کے کام کرنے کے طریقے سے عدم اطمینان تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز