شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںسب و سوران میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

سب و سوران میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

سیب و سوران(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی شام کو سب و سوران میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سب و سوران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 19 سالہ علی کاووسی ولد نواب نام شخص قتل ہوگیا جو کہ واش جا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

  ذرائع کے مطابق گزشتہ آج سب نامعلوم مسلح افراد نے علی کو سب شہر میں اس کے گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ علی کا گھر بسیج(ایرانی فورسز ) اڈے سے چند میٹر کے فاصلے پر اور اڈے سے متصل پارک کے ساتھ واقع ہے، اور حملہ آور اسے نشانہ بنانے کے بعد آسانی سے وہاں سے چلے گئے۔”

 خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز