جنیوا(ہمگام نیوزڈیسک)17مارچ کو ڈیرہ بگٹی میں پاکستان کی بربریت بارے بی آر پی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں شدید خونریزی اور ملٹری آپریشن کے باوجود شہید نواب اکبر بگٹی مسائل کے پُرامن حل کے لیے حکومتی نمائندوں کے ساتھ بھیٹے لیکن انہیں دھوکہ دیکر شہید کیا گیا۔
بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر 17 مارچ کے حوالے سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سترہ مارچ کا واقعہ پاکستانی آرمی کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کا بدترین خونریزی تھا۔ لیکن پھر بھی نواب اکبر خان بگٹی نے مسائل کے پُرامن حل کے لیے حکومتی نمائندوں سے مزاکرات کیں لیکن انہیں دھوکہ دیکر شہید کیا گیا۔
#17thMarchMassacre in Dera Bugti was one of the bloodiest attack by Pakistan Army during the ongoing military operation in #Balochistan. Even then #ShaheedNawabAkbarBugti sat with the Pakistani delegation for a peaceful resolution but he was betrayed and martyred.
— Brahumdagh Bugti (@BBugti) March 17, 2019