سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںسراوان، نامعلوم مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ ایک...

سراوان، نامعلوم مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ ایک اہلکار دو زخمی۔

سراوان: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ سراوان میں نامعلوم مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ سراوان سے سات کلومیٹر دور آسپیچ گاؤں میں فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان میں پیش آیا جب قابض فورسز نے مسلح افراد کا تعاقب کیا جس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے میں فورسز کے اہلکاروں میں سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس جھڑپ کی وجہ رپورٹ آنے تک دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز