سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 20 اگست کو سراوان بہ جالک محور پر ٹویوٹا گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا۔
اطلاع موصول ہونے تک دونوں جاں بحق ہونے والے شہریوں اور زخمی شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ دونوں جاں بحق ہونے والے شہری دزاپ سے تعلق رکھتے ہیں جو موٹر سائیکل سوار تھے۔
باخبر ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد ایمبولینس اہلکاروں نے لاشیں اٹھانے سے انکار کردیا اور جائے وقوعہ سے چلے گئے۔