سراوان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ بروز ہفتہ، 10 دسمبر کو طلوع آفتاب کے وقت تین بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جنہیں پہلے “قتل” کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، سراوان جیل میں پھانسی دی گئی۔
ان قیدیوں کی شناخت “احسان بختیاری” ولد علی جو کہ ضلع مہگس/مہرستان کے گاؤں دزک کا رہائشی ہے، “مصطفی قوی پنجہ” ولد جنگیان جو کہ ضلع کوہک کے گاؤں پرکنت کا رہائشی ہے اور مسلم ولدیت نامعلوم ہے ساھوک سراوان کا رہائشی ہے، کے ناموں سے ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں کو کئی سال قبل سراوان میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزائے موت پر عمل درآمد تک اس جیل میں قید تھے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی حکومت کی مختلف جیلوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔