یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسراوان : دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد آتشزدگی سے دو بچے...

سراوان : دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد آتشزدگی سے دو بچے جھلس گئے

سراوان (ہمگـام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ اتوار کو سراوان کے غفور آباد محلے میں ٹویوٹا گاڑی کے تیل لے جانے والی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی جس سے دو بچے بری طرح جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے غفور آباد محلے میں دو گاڑیوں کی آپسی تصادم کے بعد آتشزگی سے دو بچے دس سالہ وحید ھمتی اور آٹھ سالہ سالم ھمتی جھلس گئے ـ

بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچوں کو مقامی لوگ سراوان کے رازی اسپتال لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں قریب ایک رہائشی مکان مبھی آگ کی زد میں آگیا.

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہریوں کی جانب سے فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو بار بار کال کرنے کے باوجود ان میں سے کوئی بھی آگ بجھانے کی جگہ پر نہیں پہنچا آیا اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائر بریگیڈ جیسے اداروں کی عین وقت پر عدم دستیانی اور اس مسئلے پر حکام کی عدم توجہ ان مسائل میں سے ہیں جن کی شکایت شہری ہمیشہ کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز