شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںسراوان میں بلوچ سیاسی کارکن کے گھر پر فورسز کا چھاپہ...

سراوان میں بلوچ سیاسی کارکن کے گھر پر فورسز کا چھاپہ ، خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

سراوان( ہمگام نیوز ) سراوان قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی القدس کے اہلکاروں نے بلوچ سیاسی کارکن کی والدہ کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق آج 6 نومبر کی صبح سراوان قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے سیاسی کارکن “بہمن بلوچ” کی والدہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔

 

کہا جاتا ہے کہ سراوان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے اس بلوچ سیاسی کارکن کی والدہ کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

 

اس کے علاوہ انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے اس سیاسی کارکن کی 15 سالہ بھانجی کو شدید زدوکوب نشانہ بنایا جو اس کی والدہ کے گھر موجود تھی۔

 

واضح رہے کہ “بہمن بلوچ” ایک سیاسی کارکن اور راجی تپاکی اور “سحاب” تحریک کی بلوچستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز