سروان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ 28 اکتوبر کو قابض ایرانی آرمی نے شہر شستون (سروان) میں احتجاج کے دوران ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر لیا۔
اس گرفتار شہری کی شناخت 25 سالہ علیرضا جنگی زہی ولد منصور سکنہ سروان ہے ۔
کہا جاتا ہے: علی رضا کو جمعہ کے روز احتجاج کی فلم بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور اس کے اہل خانہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں اور عدالتوں سے انکے حالت بارے جاننے کے باوجود لیکن اب تک کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ذرائع نے کہا: علیرضا کو دزاپ منتقل کر دیا گیا تھا اور رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس کی حالت اور ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔