پنجشنبه, سپتمبر 26, 2024
Homeخبریںسرباز: دو مختلف حادثات میں تین افراد جانبحق

سرباز: دو مختلف حادثات میں تین افراد جانبحق

سرباز (ہمگام نیوز) بروز بدھ کو سرباز شہر کے کیہری گاؤں کے قریب دو گاڑیوں کی آپسی تصادم کے نتیجے میں ایک بلوچ فیولر جانبحق ہوگیا۔

رپورٹ موصول ہونے تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق نرماشیر کے علاقے سے ہے۔

دوسرے واقعہ آج کی صبح رودبار زہکلوت ہائی وے پر دو پرائیڈ گاڑیوں اور پیوجیوٹ 405 فیول گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو فیولر سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دو افراد کی شناخت 35 سالہ محمود حیدرزہی ولد دادخودہ اور 37 سالہ حمید حیدرزہی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جاموزیان کے رہائشی ہیں ۔

ایک اور شخص کی شناخت جو کہ پرائیڈ گاڑی کا ڈرائیور تھا ،محمد ولد سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ رودبار کے کلگان میں واقع گاؤں چاہ عالی سے تعلق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز