سرباز ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ 8 مارچ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز میں ریکٹر اسکیل پر 4.4 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔
یہ زلزلہ دس کلومیٹر کی گہرائی میں اور سرباز شہر کے مرکز قلات سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر ویران علاقے میں ہوا۔تاہم اطلاع ملنے تک اس زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔