Homeخبریںسرباز شہر میں سڑک کے کنارے گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق

سرباز شہر میں سڑک کے کنارے گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق

سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے حالوش کے مطابق گزشتہ روز ہفتہ 5 جون کو سرباز شہر میں سائیپا گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز میں سڑک کے کنارے گاڑی سائپا گاڑی الٹ جانے سے 45 سالہ علی دکالی نامی ایک بلوچ تیلکش جانبحق ہوگیا جو کہ بنپور کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کے روز دوپہر کے وقت گاؤں ہیت (کارگاہ) کے قریب پیش آیا، جس میں سائیپا وین کا ڈرائیور پیٹھ پر شدید چوٹیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی وجہ ٹریفک لین میں سڑک کے فرش پر ڈیزل کے گرنے سے گاڑی کا بے قابو ہونا اور پھر الٹ جانا بتایا جاتا ہے

 

Exit mobile version