Homeخبریںسرباز میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کا قتل

سرباز میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کا قتل

سرباز( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق سرباز کے گاؤں کریم آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے گاؤں کریم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اویس شکرزئی نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

 

مزید اطلاع کے مطابق اویس ایک گاڑی میں سوار تھے جہاں چند اور افراد بھی سوار تھے جبکہ مسلح افراد گاڑی میں سوار کسی اور کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ شروع کی جو کہ مطلوبہ شخص بچ گیا لیکن اویس گولیوں کی زد میں آکر جانبحق ہوگیا۔

 

ایک باخبر ذرائع نے کے مطابق کریم آباد گاؤں میں مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب اویس نے گاڑی سے اپنا سر نکال کر پیچھا کرنے والی گاڑی کو دیکھنے کے لیے نکلا ۔

 

ذرائع نے مزید نے بتایا کہ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ اس شہری کو قابض ایرانی فورسز کے سنائپرز شوٹر نے نشانہ بنایا ہے۔”

 

Exit mobile version