سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 9 مئی بروز پیر کی شام کو سرباز شہر کے نسکند کے گاؤں کارچان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے علاقے نسکند کے گاؤں کارچان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے میر سعید نسکندی نامی نوجوان جانبحق ہوگیا ـ
بتایا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کو نسکند کے گاؤں کارچان کے محور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق نسکند کے مکینوں نے پولیس کی چوکی پر فون کیا اور جائے وقوعہ سے دو کلومیٹر دور ہونے کے باوجود وہ جائے وقوعہ پر نہیں پہنچے ـ
مزید رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد میر سعید کو قتل کرنے کے بعد سفید نسان گاڑی میں فرار ہو گئے۔