سروان ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان جمعہ کی شام کو ایران کے زیرِ قبضہ بلوچستان کے شہر سروران میں نامعلوم مسلح افراد نے خیابان حمزہ میں ایک ہائی لُکس گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے معروف جاسوس اور ایجنٹ اورنگ صوری زہی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، اورنگ صوری زہی پر الزام تھا کہ وہ ایرانی قابض فورسز کے لیے بلوچ شہریوں کے خلاف سرگرمِ عمل تھا۔ اس پر مختلف ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تشکیل دے کر ایران مخالف افراد کو قتل کرنے، ایندھن کے کاروبار سے وابستہ بلوچ مزدوروں پر براہِ راست فائرنگ کرنے، اور خطے میں خوف و ہراس پھیلانے جیسے سنگین الزامات عائد تھے۔
اس واقعے کے بعد بلوچ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع پر اس اقدام کو “بلوچ عوام کے لیے انصاف کی ایک جھلک” قرار دیا جا رہا ہے۔
تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


